جوعمر کا نہیں
Posted by HUD HUD
Posted on September 23, 2018
with No comments
جو عمر کا نہیں وہ نبی کا نہیں
جو نبی کا نہیں وہ کسی کا نہیں
اےخدا اک عمر مجھکوکردے عطا
قولِ سرکار ہے اجنبی کا نہیں
عمرِ فاروق دامادِ شیرِ خدا
جو عمر کا نہیں وہ علی کا نہیں
ابنِ خطاب کی شان سمجھےگا کیا
جِسکےدل میں گزر روشنی کانہیں
میرے صدیقِ اکبر کے آنسو کہیں
ناگ تیری رَوِش دوستی کا نہیں
فخرِ اُمت کا جِسکو نہیں ہے ادب
خیر خواہ وہ کبھی اُمتی کا نہیں
حافظو! قاریو! عالمو! مفتیو!
دور ہمت کا ہے بُزدلی کا نہیں
جان لو، مان لو، ٹھان لو دوستو
وقت ہے ہوش کا بےخودی کا نہیں
حاسدینِ صحابہ سے جھگڑا میرا
زندگی بھر کا ہے دوگھڑی کا نہیں
باطلوں کے نشاں ڈھونڈنے کی لگن
شوقِ پروازِ ہُدہُد ابھی کا نہیں
جوعمر کا نہیں |
0 comments:
Post a Comment