حق کی تلاش
Posted by HUD HUD
Posted on September 22, 2018
with No comments
حق کی تلاش
کسی کو طور کسی کو دلِ گُداز مِلا
ذہِ نصیب ہمیں تحفہءِ نماز مِلا
کوئی تولمحوں میں عرشِ بریں تلک پہنچا
کسی کو وادیِ سِینا سفر دراز ملا
خدا کے در پہ جبیں رکھنے کی سعادت ہے
مجھے شاہین کی طرح ہمتِ پرواز ملا
وفا کے راز کو ماضی میں ڈھونڈنے نکلا
ادائے اہلِ بدر سے وفا کا راز ملا
اندھیری رات نہ جانے سحر کی تابانی
ہوس کو پستی جنوں کو سدا فراز ملا
وہ لا الہ کے مفہوم کو عیاں کردے
فاراں کی چوٹی پہ جسں حکم کو آغازملا
گدی نشین کی دنیا الگ دیوانوں سے
کسی کو صحبت کرگسں کسی کو باز ملا
حقیر جاں کو ہتھیلی پہ لیے پھرتا ہوں
میرے جنوں کو تیرے اِنفِرُو کا ساز ملا
اُنہوں نے دوڑ لگائی فقط مجاور تک
ہمیں پسند تھے غازی ہمیں محاذ ملا
0 comments:
Post a Comment